اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی اصلاحات اور خسارہ کم کرنے ا ورسماجی شعبے کے تحفظ پر متفق ہے۔ منگل کو آئی ایم ایف کے مشن پاکستان بیل آؤٹ پیکج کے مذاکرات کے بعد اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان خسارہ کم کرنے، سماجی شعبے کے تحفظ اور معاشی اصلاحات پر متفق ہے، پاکستان کی حکومت
شفافیت بڑھانے پر متفق ہے، پاکستان سے مذاکرات کا سلسلہ مزید چند ہفتے جاری رہے گا۔ جبکہ اسپیشل سیکرٹر ی نوراحمد نے بتایا کہ آئی ایم ایف اورپاکستان میں رابطے جاری رکھنے پراتفاق ہواہے،آئی ایم ایف سے اگلی ملاقات کا ہدف 15جنوری کورکھاہے اور اس ملاقات سے پہلے اپنا معاہدہ سامنے رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ کچھ معاملات ابھی حل طلب ہیں۔