پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

چین میں خودکشی کرنے والے پاکستانی طالب علم کی تدفین،قتل ہوا یا خودکشی کی؟ بھائی کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولپور(این این آئی)چین میں مبینہ خودکشی کرنے والے پاکستانی نوجوان اسامہ احمد خان کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد تدفین کردی گئی۔بہاولپور کے علاقے ڈیرہ بھکا میں پاکستانی طلب علم کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیااس موقع پر اسامہ احمد خان کے گھر والوں نے ذرائع ابلاغ سے بات کرنے سے اجتناب کیا

تاہم اسامہ کے بھائی تیمور نے مختصر سی بات کی کہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے کہ یہ قتل ہے یا خود کشی، معاملات زیر تفتیش ہیں لہٰذا ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو گردش کررہی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ ایک سڑک پر 3 افراد ایک شخص کو کاٹ اور مار رہے ہیں ٗ یہ تصور کیا جارہا تھا کہ یہ ایک پاکستانی نوجوان اسامہ ہے۔ ویڈیو کے بعد کہا جارہا تھا کہ پاکستانی طالب علم اسامہ احمد خان کو قتل کیا گیا، تاہم پاکستانی دفتر خارجہ نے اس خبر کی تردید کردی تھی۔دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ چین کی شنیانگ ژیانزو یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علم اسامہ احمد خان نے ’خودکشی کی‘ انہیں کسی نے قتل نہیں کیا اور انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی ویڈیو جعلی ہے۔بیان میں کہا گیا تھا کہ دفتر ویڈیو میں جس شخص پر بظاہر تشدد کیا جارہا وہ اسامہ نہیں ہے، لہٰذا حساسیت اور رازداری خاص طور پر سوگوار خاندان کا احترام کرنے کی ضرورت ہے۔اپنے بیان میں دفتر خارجہ نے درخواست کی تھی کہ تمام لوگ اس طرح کے معاملات میں احتیاط برتیں، سنسنی خیزی سے اجتناب کریں اور جعلی خبریں نہ پھیلائیں۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…