اسلام آباد(آئی این پی)قومی احتساب بیورو ان ایکشن، متعدد سابق وزیر نیب کے شکنجے میں، اکرم درانی، نثار کھوڑو، ارباب عالمگیر، عاصمہ ارباب عالمگیر، ولی خان یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر احسان کے خلاف ریفرنسز کی منظوری دے دی گئی۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا میگا کرپشن کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر
منطقی انجام تک پہنچانے کا حکم دیدیا۔ منگل کونیب اعلامیہ کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ نے پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر نثار کھوڑو کیخلاف انکوائری ، سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ ارباب عالمگیر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔ ولی خان یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹراحسان کیخلاف بھی ریفرنس دائر کیا جائیگا۔چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے اجلاس کے شرکا سے کہا میگا کرپشن کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے، نیب دفتر آنے والے تمام افراد کا احترام کیا جائے۔