اسلام آباد(نیوزڈیسک)دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹا گرام کی سروس تعطل کا شکار، کروڑوں صارفین متاثر ، تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹا گرام کی سروس کو شدید تعطل کا سامناکرنا پڑ رہاہے اورمتعدد علاقوں میں فیس بک اورانسٹا گرام کی سروسز گزشتہ چند گھنٹوں سے بند ہیں صارفین کو فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہاہے ابتدائی طورپر فیس بک اور
انسٹا گرام نے اسے تکنیکی خرابی قرا ر دیا ہے اور پیغام دیاگیا ہے کہ اس مسئلے کے حل کے لئے تیزی کے ساتھ کام جاری ہے ، جلد ہی سروسز معمول پر آجائیںگی، فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز بند ہونے کی وجہ سے کروڑوں صارفین متاثر ہوئے ہیں تاہم اس سلسلے میں کسی بڑے سائبر حملے کی افواہیں بھی زیر گردش ہیں تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ متذکرہ بالا سروسز کے بند ہونے کی کیا وجوہات ہیں ۔