بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی انضباطی کمیشن کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی، ملاقات میں ملک سے فرار ہونے والے کرپٹ عناصر کی وطن واپسی کے طریقوں سمیت چینی حکومت اور کمیونسٹ پارٹی سے کرپشن کے خاتمے پر بریفنگ دی گئی۔منگل کو چین میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد ن چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی انضباطی کمیشن کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔وفد
کی قیادت میں مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد نے کی۔ملاقات میں چینی حکومت اور کمیونسٹ پارٹی سے کرپشن کے خاتمے پر مفصل بریفنگ دی گئی جبکہ کرپٹ عناصر کی بیخ کنی کیلئے چین کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر کرپشن کی تحقیقات اور ملوث افراد سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں سیکرٹری جنرل تحریک انصاف نے چینی رہنما کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔