اسلام آباد/کراچی (آئی این پی ) سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالرز کی رقم ملنے کے بعد پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 1 ارب ڈالر موصول ہو گئے ہیں جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 48 کروڑ ڈالر کی سطح
پر پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق رقم وصولی کے بعد پاکستانی بینکوں کے ذخائر 6 ارب 35 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ ادھرترجمان اسٹیٹ بینک نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر پاکستا ن کوموصول ہوئے ہیں ۔ واضع رہے کہ سعودی عرب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر تین اقساط میں ملنے تھے، سعودی عرب نے پاکستان کے لئے 6 ارب ڈالر پیکج کا اعلان کیا تھا۔