اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فارم ہائوس جھگڑا کیس،اعظم سواتی اوران کے ملازمین ذمے دارقرار۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس نے آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں جے آئی ٹی کو تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا،جے آئی ٹی کے سربراہ عرفان نعیم منگی نے اعظم سواتی کےخلاف تحقیقات سے متعلق حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی،جے آئی ٹی کے تمام ارکان ڈی جی نیب عرفان منگی کی سربراہی میں
سپریم کورٹ پہنچے،وفاقی وزیر کےخلاف تحقیقات کی رپورٹ 5 والیمز پر مشتمل ہے۔رپورٹ میں اعظم سواتی اوران کے ملازمین کوفارم ہاؤس پرجھگڑے کاذمے دارقرار دےدیاگیا،رپورٹ میں حکومت کی طرف سے سابق آئی جی اسلام آبادجان محمد کے تبادلے پربھی سوال اٹھائے گئے ہیں۔سربراہ جے آئی ٹی عرفان نعیم منگی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مروجہ طریقہ کار کے مطابق کام مکمل کیا ہے۔