ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

26 توکیا اب 56 وزراء بھی کابینہ میں شامل کرلو حکومت نہیں بچے گی !!آزادکشمیر سے ن لیگ کی حکومت کا خاتمہ پی ٹی آئی نےدھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد(نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ جسطرح فاروق حیدر اینڈ کمپنی کرپشن کر رہی ہے اور میرٹ سے ہٹ کر کام کر رہی ہے مجھے نہیں لگتا کہ یہ چند ماہ بھی مزید اقتدار میں رہ سکے۔26 تو کجا 56 وزراء بھی اب انکی حکومت نہیں بچا سکتے۔صبح گئے شام گئے اب انکا جانا ٹہر گیا ہے۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ د ونوں ہی ایک سکے کے دو رخ ہیں اور دونوں پارٹیاں کرپشن میں لت پت ہیں۔پاکستان کی طرح آزاد کشمیر میں بھی کرپشن کے بڑے مگر مچھوں کو جیل میں پہنچایا جائے گا۔ایک کروڑ ملازمتوں کے کوٹے سے آزاد کشمیر کے نوجوانون کو بھی ملازمتیں دی جائیں گی اسی طرح پچاس لاکھ گھروں کے پہلے فیز میں مظفر آباد میں گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ اسی طرح آزاد کشمیر کے باقی اضلاع میں بھی گھر تعمیر کیے جائیں گے۔کشمیر کی آزادی کے لئے بھی میری بین الاقوامی سطح پر جدوجہد جاری رہے گی تاہم میں نے اب آزاد کشمیر کے مودیوں کو انکے انجام تک پہنچانے کے لئے جنگ شروع کر دی ہے۔میں نے اپنے بیرون ممالک کے دورے پر جانے سے قبل وادیء نیلم میں عوامی رابطہ مہم کا اختتام کیا تھا جبکہ اب میں کوٹلہ سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر رہا ہوںجو کہ موجودہ حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں مظفر آباد میں کوٹلہ کے مقام پرایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ عام کی میزبانی و صدارت کے فرائض پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی رہنماء راجہ مدد نے کیے جبکہ جلسہ سے پی ٹی آئی کشمیر کے سینئر نائب صدرخواجہ فاروق احمد، سابق وزیر سردار گل خنداں،سابق مشیرسردار رتبارک،مرکزی نائب صدر پروفیسر تقدیس گیلانی،سابق صدر ویمن ونگ گلزار فاطمہ،

چوہدری اسحاق طاہر، جواد گیلانی،راجہ شیراز، منیر اختر سلہریا،سید ذیشان حیدر کاظمی، سید تبریز کاظمی،میاں اخلاق رسول،راجہ الیاس،ملک عنصر، جبار مغل، شاہدہ نقوی، میر محمد اکرم، شازیہ اصغر، امتیاز اعوان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس سے قبل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جب مظفر آباد سے کوٹلہ کے لئے روانہ ہوئے تو انہیں گاڑیوں کے ایک بہت بڑے جلوس کی صورت میں

کوٹلہ لایا گیا۔پورے راستے کو بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے خیر مقدمی بینروں ، پینا فلیکس اور پارٹی جھنڈوں سے دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔اس موقع پر جب بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جب جلسہ گاہ پہنچے تو ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور انکے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔اس موقع پر نوجوانوں نے ایک کروڑ کشمیریوں

کے ترجمان بیرسٹر سلطان ، کرپشن کے خلاف جنگ بیرسٹر سلطان کے سنگ، دو نہیں ایک کشمیر، اب کی بار سلطان کی سرکار جیسے فلک شگاف نعرے لگائے۔ اس موقع پربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے موجودہ حکمران کرپشن میں لت پت ہو چکے ہیں اور اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کرپشن میں انکی حواری جماعت ہے۔دو نوں جماعتیں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ فاروق حیدر حکومت کا جانا اب ٹہر چکا ہے۔ پی ٹی آئی کشمیر آزاد کشمیر کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے اورعوام پی ٹی آئی کشمیر کے پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو رہے ہیں۔آزاد کشمیر میں بھی اب تبدیلی کی ہوائیں چل پڑی ہیں اور عوام پی ٹی آئی کشمیر کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…