جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

مبینہ طور پر لاپتہ ہونیوالے سی ڈی اے ڈائریکٹردوبیویوں کے ستائے مظلوم شوہر نکلے،گھر سے ناراضگی کا ملبہ پہلی بیوی پر ڈال دیا ،حیرت انگیزانکشافات

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر دو بیویوں کے ستائے انتہائی مظلوم شوہر نکلے ہیں ۔گزشتہ روز دوسری بیوی کے ہمراہ دفعہ164 کا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے گھر سے ناراضگی کا ملبہ پہلی بیوی پر ڈال دیا ۔سوتیلی بیٹی کا رشتہ مرضی سے نہ ہونے پر شہر سے دور چلا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان نے دفعہ 164کا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی سوتیلی بیٹی کا رشتہ ان کی مرضی کے خلاف ہوا

تھا جس کے باعث وہ اپنی پہلی بیوی سے ناراض ہو کر دوسری بیوی کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان چلے گئے تھے اور اس دوران انہوں نے جان بوجھ کر کسی کو اطلاع نہیں دی ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایاز خان کے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے اور 164کے بیان کے بعد ان کیخلاف کارروائی نہیں کی جاسکتی ہے اور ایاز خان سے اشٹام کے ذریعے معافی نامہ لکھوانے کے بعد رہا کیا جائے گا اور اسی پر ان کے اغواء سے متعلق درج ہونیوالے مقدمہ کو خارج کرنے کی بھی سفارش کی جائے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…