اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

وفاقی حکومت کے سول اداروں میں 78ہزار ، خودمختار کارپوریشنز میں 92ہزار سے زائد آسامیاں خالی 

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی حکومت کے سول اداروں میں 78ہزار جبکہ وفاقی خودمختار کارپوریشنز میں 92ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے،وفاقی سول اداروں میں منظور شدہ 6لاکھ 49ہزار 176آسامیوں پر 5لاکھ 70ہزار 553جبکہ وفاقی خود مختار کارپوریشنزمیں منظور شدہ 4لاکھ 88ہزار 667منظور شدہ آسامیوں پر 3لاکھ96ہزارآسامیوں پر ملازمین کام کر رہے ہیں،

وفاقی سول اداروں میں گریڈ22کی 18، گریڈ 21 کی 147، گریڈ 20 کی 358،گریڈ 19 کی 1179، گریڈ 18 کی 2632 اور گریڈ 17کی 5257آسامیاں خالی ہیں جبکہ وفاقی سول اداروں میں سب سے زیادہ گریڈ 1کی 12638اور گریڈ 5کی 12078آسامیاں خالی ہیں۔سرکاری دستاویزات کے مطابق وفاقی سول اداروں میں گریڈ 22کی 123پوسٹیں منظور شدہ ہیں جن پر اس وقت 105ملازمین کام کر رہے ہیں، اسی طرح گریڈ 21کی 559منظور شدہ آسامیاں ہیں، جن پر 412ملازمین کام کر رہے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق وفاقی سول اداروں میں گریڈ 20کی 1450منظور شدہ آسامیوں پر 1092، گریڈ 19کی 3877 منظور شدہ آسامیوں پر 3056، گریڈ 18کی منظور شدہ 10149آسامیوں پر 7517جبکہ گریڈ 17کی منظور شدہ 20933آسامیوں پر 15676ملازمین کام کر رہے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق وفاقی سول اداروں نے گریڈ 16کی 9035، گریڈ 15کی 386، گریڈ 14کی 5118،گریڈ 12کی 2520، گریڈ 11کی 4733، گریڈ 10کی 546 آسامیاں خالی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق وفاقی سول اداروں میں گریڈ 9کی 2961، گریڈ 8 کی 3785، گریڈ 7 کی 7031، گریڈ 6 کی 5007، گریڈ 5کی 12078، گریڈ 4 کی 4724، گریڈ 3کی 300 اور گریڈ 1کی 12638آسامیاں خالی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق وفاقی خود مختار کارپوریشنزمیں منظور شدہ 4لاکھ 88ہزار 667منظور شدہ آسامیوں پر 3لاکھ96ہزار53آسامیوں پر ملازمین کام کر رہے ہیں اور وفاقی خود مختار کارپوریشنز میں 92614آسامیاں خالی ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…