جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم کا معاہدہ خطرے میں پڑ گیا، وزیرِاعلی سندھ کی شرکت سے تنازعہ ،اجلاس ملتوی ،بات بڑھ گئی 

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آ ئی این پی)پانی کی تقسیم کا تنازع حل کرنے کے لیے پہلا اجلاس ناکام ہو گیا، اٹارنی جنرل کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وزیرِاعلی سندھ کی شرکت سے تنازعہ پیدا ہو گیا، پنجاب کے نمائندے نے وزیرِاعلی سندھ کی شرکت پر اعتراض کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطا بق پانی کی تقسیم سے متعلق اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے خلاف ضابطہ شرکت کی، اجلاس میں صرف صوبائی محکمہ آبپاشی کے تکنیکی حکام کو مدعو کیا گیا تھا۔پنجاب کے احتجاج پر اٹارنی جنرل کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق سندھ پانی کی تقسیم کے پیرا 2 پر عمل درآمد

کراناچاہتا ہے، سندھ کی تجاویز ماننے کی صورت میں پنجاب کو 42 لاکھ ایکڑ فٹ پانی سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔ذرائع کے مطابق پانی کے حصص میں کٹوتی سے پنجاب کی معیشت کو سالانہ 4 سو ارب روپے کا نقصان ہو سکتا ہے، ارسا دستیاب پانی اور برابر تقسیم کے فارمولے پر عمل کر رہا ہے۔اس کے علاوہ سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو پانی کی کمی کا استثنا بھی ختم کرنا چاہتا ہے، استثنا ختم کرنے سے دونوں صوبوں کے لیے پانی کی کمی 50 فیصد تک ہو جائے گی، 4 دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزائے اعلی شرکت کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…