اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ایس ایم ایس بھیج کرسادہ لوح لوگوں کو لوٹنے اور فیس بک اکاؤئٹ ہیک کرنیوالےگروہ کے 4ملزمان گرفتار‘قبضہ سےموبائل فون‘ سمیں‘بائیومیٹرک مشین‘ڈیوائس ودیگرسامان برآمد‘پولیس تھانہ بھونگ نےمقدمہ درج کرکےکارروائی شروع کردی۔روزنامہ جنگ کےمطابق صادق آبادکےتھانہ بھونگ کی پولیس نےکارروائی کرتے ہوئےملزمان ادیب اصغر‘عرفان‘راشد اورنصیرکوحراست میں لیا‘جنہوں نےدوران تفتیش اعتراف کیاکہ وہ موبائل وین
پر دیہات میں جاکرلالچ دیکرسادہ لوح افرادکی بائیومیٹرک کرانےکےبعد سمیں اپنےپاس رکھ لیتےاورپھردوہزارروپے فی سم کےحساب سےیہ سمیں ادیب اصغرنامی مرکزی کردارکوفروخت کردیتے‘ملزمان کےقبضہ سےسمیں‘بائیومیٹرک مشینیں اورموبائل فون بھی برآمدہوئےہیں۔گرفتارملزم ادیب اصغرنےبتایاکہ وہ سمیں خریدنےکےبعدان سےبےنظیرانکم سپورٹ پروگرام سمیت دیگرمیسج لوگوں کوکرکےان سےپیسےوصول کرتا‘اب تک وہ ان گنت رقم وصول کرچکاہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔