اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

معروف عالم دین کے مزار کے گدی نشین پر چھریوں اور سوٹوں سے قاتلانہ حملہ، شدید زخمی، انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی )معروف عالم دین کے مزار کے گدی نشین پر چھریوں اور سوٹوں سے قاتلانہ حملہ، شدید زخمی، انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل،سرگودھا کے دربار حضرت بابا سائیں جمالؒ کے گدی نشین کو حملہ کر کے نامعلوم افراد نے زخمی کر دیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق دربار کا گدی نشین منیر احمد موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے چھریوں اور سوٹوں کے وار کرکے منیر احمد کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگے۔

پولیس نے زخمی کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔دریں اثناء سرگودھا ریجن کے مختلف حادثات میں نوجوان جاں بحق اور سات خواتین سمیت دس افراد زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق سرگودھا لاہور روڈ پر چک 77 جنوبی کے قریب موٹرسائیکل حادثہ میں نوجوان جاں بحق ہو گے۔جوہرآباد سے نوشہرہ روڈ پہاڑی پر رکشہ موڑکاٹتے ہوئے تیزرفتاری کے باعث الٹ گیاجس کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہو گے۔ بتایا گیا کہ رکشہ چارخواتین سمیت6 افراد کو سوار کئے جا رہا تھا کہ خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ہوئے الٹ گیا جس میں 22سالہ سائرہ بی بی15سالہ راحیلہ بی بی 30سالہ ذکیہ بی بی 22سالہ رضیہ بی بی 27سالہ عرفان 25سالہ تجمل زخمی ہو گے۔ہڈالی کے علاقہ کچی پلی کے قریب رکشیاورموٹرسائیکل کے تصادم میں شادی شدہ خاتون نذراں بی بی اورمحمدشاہدزخمی ہو گے۔ جوہرآباد مظفر گڑھ روڈ پر چنگ چی رکشہ تیز رفتاری کے باعث الٹ جانے سے دوشیزہ نایاب بی بی زخمی ہو گئی۔مدھانوالا چوک میں موٹرسائیکل کے ویل میں پاوں آنے سے لڑکی ہضاب فاطمہ زخمی ہو گئی۔واقعات کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔موٹرسائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ جوہرآباد سے مظفرگڑھ روڈ سے ڈیڑھ کلومیٹردور آٹھ چک کے قریب سلامت نامی شخص کو موٹرسائیکل سوارڈاکووں نے روک کر گن پوائنٹ پر پچیس ہزار روپے اورموبائل چھین لیا اورفرار ہو گئے۔پولیس تھانہ سٹی جوہرآباد نے تفتیش شروع کر دی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…