اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کا انوکھا اقدام، وفاقی وزراء کا آپس میں ہی مقابلہ کروا دیا، ہر وزیر اب کیا کرنے کی کوشش میں ہے؟ دلچسپ صورتحال

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وفاقی وزراء کے 100روزہ منصوبہ بندی میں ٹاپ ٹین کی بھاگ دوڑ میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء کی وزارتوں کی 100روزہ کارکردگی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو ملنا شروع ہوگئی ہیں

جن میں اسد عمر ، شیخ رشید ، مراد سعید اور فواد چوہدری میں سخت مقابلہ ہے جبکہ شاہ محمود قریشی ، شہریار آ فریدی ، فیصل واڈا اور زلفی بخاری سمیت طارق بشیر چیمہ بھی ٹاپ ٹین کی بھاگ دوڑ میں شامل ہیں ۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پچاس دنوں میں 100روزہ منصوبہ بندی کے اہداف حاصل کئے اور اپنی وزارت میں 3ارب 55کروڑ روپے کی بچت کی جبکہ انہوں نے نئے منصوبے بھی شروع کئے جس پر وزیراعظم نے مراد سعید کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش بھی دی ہے اس کے علاوہ ملک کی اقتصادی بحران سے نکالنے پر اسد عمر بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں اسد عمر نے 100روزمیں معیشت کو سنبھالا دینے کا ٹارگٹ حاصل کیا اور سعودی عرب سمیت یو اے ای اور چین سے کامیاب معاہدے بھی کئے اس کے علاوہ وزیر ریلوے شیخ رشید بھی دوڑ جیتنے کے دعوے داروں میں شامل ہیں جس میں دس نئی ٹرینوں کا آغاز کیا اور ریلوے کی آمدن میں دو ارب کا ریکارڈ اضافہ بھی کیا جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے 100دن بھی انتہائی اہم رہے بااثر ممالک سے سفارتی تعلقات سمیت ملک کی کامیاب خارجہ پالیسی کا سہرا ان کے سر جاتا ہے جبکہ بھارتی دہشتگردی اور انتہا پسندی کے حوالے سے اقوام متحدہ میں ان کا بااثر بیان بھی بھاری ہے 24نومبر کو تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے 100روز مکمل ہوجائینگے ۔ہر وزیر اور مشیر کی کوشش ہے کہ وہ ٹاپ ٹین میں رہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…