اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

معاملات طے پاگئے،وزیراعظم عمران خان آج سرکاری دورے پر اہم اسلامی ملک کے دورے روانہ ہوں گے،ایک اور’’بڑا پیکج‘‘ ملنے کا امکان

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر اتوار کو متحدہ عرب امارات جائیں گے۔ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم کو دورے کی دعوت ولی عہد شیخ محمدبن النہیان نے دی ہے، وزیرعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر پیٹرولیم، وزیر پاور ڈویژ ن اور مشیر تجاورت بھی روانہ ہوں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی ولی عہد سے ملاقات ہوگی جس میں دوطرفہ معاملات اور خطے و عالمی امور پر بات ہوگی ٗ وزیراعظم یو اے ای کے کے نائب صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے دورے میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری امور پر مذاکرات ہوں گے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا دورہ دوست ممالک سے اقتصادی تعاون کے حصول کی کوششوں کا حصہ ہے، سعودی عرب اور چین کے بعد یو اے ای سے بھی بڑا پیکج ملنے کا امکان ہے۔دریں اثناء وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد النہیان سے ملاقات کی ۔ ہفتہ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد النہیان سے ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مستحکم بنیادوں پر استوار ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر اتوار کو متحدہ عرب امارات جائیں گے۔ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم کو دورے کی دعوت ولی عہد شیخ محمدبن النہیان نے دی ہے، وزیرعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر پیٹرولیم، وزیر پاور ڈویژ ن اور مشیر تجاورت بھی روانہ ہوں گے۔ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی ولی عہد سے ملاقات ہوگی جس میں دوطرفہ معاملات اور خطے و عالمی امور پر بات ہوگی

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…