اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت کی کفایت شعاری مہم، اہم سرکاری ادارے میں فون کالز پربھی پابندی عائد، لوکل کالز سمیت موبائل فونز پر کی گئی کال کے بل بھی ملازمین سے ہی وصول کئے جائیں گے

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) قومی ایئرلائن کی نئی انتظامیہ نے غیرضروری اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لیے مختلف اقدامات کرتے ہوئے فون کیغیرضروری استعمال پرپابندی عائدکردی گئی، غیرضروری کالزپرمتعلقہ افسرکی تنخواہ سیکٹوتی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی کفایت شعاری مہم پر قومی ایئرلائن میں بھی عملدرآمد شروع کردیا ہے ،

نئی انتظامیہ نے غیرضروری اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لیے مختلف اقدامات کرتے ہوئے پی آئی اے میں پی ٹی سی ایل فون کے غیر ضروری استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔پی آئی اے کے چیف سسٹم افسر نے بذریعہ میل احکامات جاری کردیئے ہیں ، انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق کوئی بھی افسر آوٹ گوئنگ کال نہیں کرسکے گا۔پی آئی اے میں ٹیلی فون کالز کے لیے پرفارمہ بھی جاری کردیا گیا ہے، جاری کردہ ای میل کے مطابق پرفارمہ میں کئے جانے والی فون کالز کی نوعیت ،دورانیہ اور وجوحات کا اندراج بھی ہوگا۔احکامات کے مطابق غیر ضروری کالز کئے جانے کی صورت میں متعلقہ افسر کی تنخواہ سے کٹوتی کی جائے گی، کٹوتی لوکل کالز سمیت اندرون و بیرون ملک اور موبائل فونز پر کی گئی کال کے بل بھی افسر اپنی جیب سے ادا کرے گا۔یادرہے ایئر وائس مارشل ارشد محمود ملک نے بحیثیت چیئرمین پی آئی اے کا چارج سنبھالنے کے بعد اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ہمارا ادارہ اس وقت معاشی اور انتظامی مشکلات میں گھرا ہوا ہے،ہمیں قائد اعظم کے رہنما اصولوں ایمان اتحاد اور تنظیم کے تحت قلیل وقت میں پی آئی اے کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو نقصان سے نکال کر منافع بخش ادارے میں تبدیل کر دیا جائے گا اور آمدنی کو بڑھانے اور غیر ضروروی اخراجات کو کم کرنے کے لئے اقدامات کریں گے، ہرسطح پر میرٹ کو فروغ دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…