بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

وزیر سیاحت کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر ہنگامہ اور کپڑے جلانا مہنگا پڑ گیا، فوراً یہ کام کیا جائے، چیف جسٹس ثاقب نثار نے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت کی جانب سے اسلام آباد ایئر پورٹ کے افسر سے بدسلوکی بارے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر فدا حسین اور اسلام آباد ایئر پورٹ کے انچارج کو ہفتہ کو لاہور رجسٹری میں طلب کرتے ہوئے دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے گزشتہ روز ایئر پورٹ پر پیش آنے والے بارے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر گلگت بلتستان فدا حسین اور اسلام آباد

ایئر پورٹ کے انچارج کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں طلب کر لیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ بدسلوکی کیس کی سماعت (آج)کرے گا۔ چیف جسٹس نے نوٹس میڈیا رپورٹس پر لیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اس حوالے سے دیگر متعلقہ فریقین کو بھی طلبی کے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز فلائٹ لیٹ ہونے پر گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدا حسین نے اسلام آباد ایئر پورٹ کے ایک افسر سے بدسلوکی کی تھی اور انہیں دھکا دیا تھا جس پر چیف جسٹس نے نوٹس لیتے ہوئے از خود نوٹس کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…