جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

پختونخوا میں بلین ٹری سونامی تو کچھ نہیں کپتان اب پورے ملک میں کیا کرنے جا رہے ہیں؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ کو حکومت نے آگاہ کیا ہے کہ پاکستان میں 5.1 فیصد رقبے پر جنگلات ہیں جبکہ 12 فیصد رقبے پر جنگلات کی ضرورت ہے، ملک میں 4.5ملین ایکڑ جنگلات کی اراضی ہے ،حکومت بلین ٹری سونامی منصوبے کو پورے ملک تک وسعت دینے کے لیئے 10ارب درخت لگانے کا منصوبہ رکھتی ہے، 570اشیا کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹیاں عائد

کی گئی ہیں،2015 میں چار موبائل فون کمپنیوں کی طرف سے اپنے صارفین سے 318بلین وصول کیئے گئے ،جبکہ 2016 میں 365اور 2017میں 412بلین وصول کیئے گئے،ان خیالات کا اظہار جمعہ کو سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داد نے ارکان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا۔سینیٹر مشتاق احمد کے سوال کے جواب میں مشیر تجارت عبدالرزاق داد نے کہا کہ 16 اکتوبر کو 570اشیا کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹیاں عائد کی گئی ہیں ،ہماری کوشش ہے کہ غیر ضروری درآمدات کو کم کریں ہم خام مال پر ڈیوٹی کم کریں گے،سینیٹر چوہدری تنویر کے سوال کے جواب میں وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ ہم ٹمبر مافیا کے خلاف الرٹ ہیں ،کوئی نہیں سوچتا کہ درخت کاٹنا آسان ہے لیکن لگانا مشکل ہے،کلین اینڈ گرین پاکستان پر کام کر رہے ہیں ،ہم نے اس حوالے سے صوبوں سے پی سی ون مانگا ہوا ہے صوبوں نے درخت لگانے کا ہدف خود مقرر کرنا ہے ،اٹھاوریں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں کے پاس چلے گئے ہیں،ملک میں 5.1 فیصد رقبے پر جنگلات ہیں جبکہ 12 فیصد رقبے پر جنگلات کی ضرورت ہے، ملک میں 4.5ملین ایکڑ جنگلات کی اراضی ہے ،حکومت بلین ٹری سونامی منصوبے کو پورے ملک تک وسعت دینے کے لیئے 10ارب درخت لگانے کا منصوبہ رکھتی ہے،

ابھی بلوچستان سے پی سی ون نہیں آیا،ہم 18ویں ترمیم کے پیچھے نہیں چھپے گیں ،صوبے ہمارے ساتھ ہیں،سینیٹر سراج الحق کے سوال کے تحریری جواب میں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایوان کو آگاہ کیا کہ 2015 میں چار موبائل فون کمپنیوں کی طرف سے اپنے صارفین سے 318.82بلین وصول کیئے گئے ،جبکہ 2016 میں 365.48اور 2017میں412.28بلین وصول کیئے گئے۔



کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…