منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سترہ ملین سعودیوں کو ای دہشت گردی کا خطرہ

datetime 18  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوزڈیسک) سیکیورٹی کے معاملات اور سوشل میڈیا کے مسائل کے ماہرین کے مطابق لگ بھگ ایک کروڑ 70 لاکھ (17 ملین) سعودی باشندے الیکٹرانک دہشت گردی کے خطرے کی زد میں ہیں۔سعودی گزٹ کی رپورٹ میں الوطن کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ 46 ہزار سے زیادہ تعداد میں ویب سائٹس داعش (نام نہاد اسلامک اسٹیٹ) کی حمایت کرتی ہیں۔ایک ماہر حسن الدجاح کہتے ہیں کہ ”جب ہم دیکھتے ہیں کہ سعودی عرب میں ایک کروڑ 70 لاکھ خواتین و حضرات انٹرنیٹ کا استعمال کررہے ہیں، تو ہمیں اپنے معاشرے کو لاحق الیکٹرانک خطرے کی شدت کا احساس کرنا ہوگا۔“انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر سعودی عرب میں متعلقہ حکام نے فوری طور پر اقدام نہیں کیا تو داعش کی جانب سے معاشرے کو متاثر کرنے کا امکان بڑھ جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ داعش کو اپنے پروپیگنڈے کے لیے ویب سائٹس ایک بہترین ہتھیار ہیں، اس لیے کہ وہ جسمانی کنٹرول، نگرانی یا پابندیوں سے دور ہیں۔”یہ ویب سائٹس باآسانی قابلِ رسائی ہیں، اور سعودی معاشرے کے تمام افراد کے درمیان پھیل رہی ہیں۔“حسن الدجاح نے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں ”جذباتی اور پ±رجوش“ پیغامات کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ایجنڈے پر عملدرآمد کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ”یہ لوگ اعتدال پسند علماء کی جانب سے پیش کیے گئے خیالات اور نظریات کی قدروقیمت کو گھٹا کر پیش کرنے کی بھی کوشش کررہے ہیں۔“ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیمیں مسلمانوں کو متاثر کرنے والے بین الاقوامی واقعات کا ناجائز طور پر فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے انہیں عرب اور دیگر مسلم حکومتوں کے فیصلے سے براہِ راست منسلک کریں گی۔حسن الدجاح نے کہا ”دہشت گرد عرب اور اسلامی حکومتوں کو مغربی ممالک کی کٹھ پتلی قرار دے کر مسلم نوجوانوں کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ مسلمانوں پر آنے والی تمام تباہی ان حکومتوں کی غلطیوں کا نتیجہ ہیں۔“ایک وکیل اور قانونی مشیر ابراہیم زمزمی کہتے ہیں کہ میڈیا کرائم کے قانون کے تحت دس سال قید اور پچاس لاکھ سعودی ریال جرمانے کی سزا یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔انہوں نے واضح کیا کہ میڈیا کرائم میں دہشت گردی کی ویب سائٹ تیار کرنا، اس طرح کی تنظیموں کے رہنماو¿ں یا اراکین کے ساتھ رابطے کی سہولیات فراہم کرنا، سعودی عرب کے اندر یا بیرون ملک دہشت گردوں کے ساتھ ملاقاتیں کرنا، ان کے نظریات کا پرچار کرنا، انٹرنیٹ پردھماکہ خیز مواد کی تیاری میں مدد دینا اور کسی بھی فورم پر ان کی حمایت کرنا، شامل ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…