جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

انڈونیشیا طیارہ حادثہ : آخری خواہش پوری کرنے کے لیے منگیتر کا فوٹو شوٹ

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک)  سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے انڈونیشی طیارے کے حادثے میں ایک ایسا نوجوان بھی ہلاک ہوا جس کی 11 نومبر کو شادی تھی، لڑکی نے اپنے منگیتر کی آخری خواہش پوری کر کے سب کو آبدیدہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں 29 اکتوبر کو ہونے والے اندوہناک طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے نوجوان نے سفر پر جانے سے قبل اپنی منگیتر سیاری سے چھوٹا سا مذاق کیا۔

جو واقعی سچ ثابت ہوا۔ منگیتر سیاری کا کہنا تھا کہ ’پراتما 28 اکتوبر کو جکارتہ اپنے دفتری کام سے گئے تھے، گھر واپس آنے سے قبل ائیرپورٹ پر اُن سے میری مختصر گفتگو ہوئی جس میں انہوں نے مذاق کیا کہ اگر میں 11 نومبر تک نہ لوٹ سکوں تو جو جوڑا تمھارے لیے پسند کیا وہ زیب تن کر کے تصویر بنوانا اور مجھے ضرور بھیج دینا‘۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ پراتما 29 اکتوبر کو جکارتہ گئے اور پھر انہوں نے شادی کی چھٹیاں لے لیں تھیں، وہ دارالحکومت سے پنگگال پنانگ اپنے گھر شادی کی غرض سے ہی آرہے تھے مگر افسوسناک واقعہ پیش آگیا جس نے مجھے توڑ کر رکھ دیا‘۔ سیاری کا کہنا تھا کہ ’میں پراتما کے بچھڑنے کس قدر غمزدہ ہوں اس کا شاید ہی کوئی اندازہ لگا سکے مگر میں اپنے منگیتر کی آخری خواہش کو پورا کرنے کے لیے مضبوطی کا مظاہرہ کیا اور 11 نومبر کو وہی لباس زیب تن کر کے دلہن بن کر تصاویر بنوائیں‘۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی اسٹیٹس شیئر کیا جس میں لکھا کہ ’میں نے تمھاری طرح مضبوطی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمھارے ساتھ جا کر لینے والا شادی کا جوڑا اور انگھوٹھی پہن کر تمھاری آخری خواہش پوری کردی‘۔ ایک اور پوسٹ میں سیاری کا کہنا تھا کہ ’ہم 13 سال سے ایک دوسرے کو نہ صرف جانتے تھے بلکہ ہمارے درمیان محبت کا رشتہ بھی تھا‘۔ واضح رہے کہ 29 اکتوبر کو جکارتہ ائیرپورٹ سے پرواز بھرنے والا نجی

ایئرلائن کا طیارہ پندرہ منٹ بعد ہی جاوا کے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں موجود تمام 189 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ حادثے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران طیارے کا ایک بلیک باکس بھی ملا تھا تاہم دوسرے بلیک باکس کی تلاش کا کام گزشتہ دنوں حکام نے روک دیا۔ انڈونیشیا طیارہ حادثہ، جہاز میں پہلے سے تکنیکی خرابی تھی، رپورٹ دوسری جانب طیارے میں موجود مسافروں کے لواحقین نے حکومت سے تفصیلات سامنے لانے اور ایئرلائن پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا جبکہ کمپنی کے مالک

نے حادثے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے معافی بھی مانگ لی تھی۔ قبل ازیں تحقیقاتی افسران کے مطابق بلیک باکس سے یہ معلومات بھی سامنے آئیں کہ دوران پرواز انجن میں خرابی تھی جس کی وجہ سے طیارے میں بیٹھے مسافروں کو شور کی وجہ سے تشویش بھی تھی۔ بلیک باکس سے ملنے والی ریکارڈنگ سے یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ پائلٹ بروقت اقدامات کر کے جہاز کو باحفاظت اتار سکتا تھا مگر وہ ناتجربے کاری کی وجہ سے کچھ بھی نہ کرسکا جس کی وجہ سے طیارہ گر کر تباہ ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…