ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے نوجوانوں نے پل اور سڑک پار کرنے کے لیے انوکھا انداز اختیار کر کے اپنی خواہش پوری کر لی، دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ کسی مصروف ترین شاہراہ پر پیدل چلنے والوں کا داخلہ ممنوع ہو تو کیا آپ یقین کرسکتے ہیں کہ چار نوجوانوں نے صرف محظوظ ہونے کے لیے ناقابلِ یقین طریقے اختیار کر کے اپنی خواہش پوری کی۔ روس کے دارالحکومت ماسکو میں واقع ایک شاہراہ پر نہ صرف پیدل چلنے والوں کا داخلہ ممنوع ہے بلکہ اسے پیدل پار کرنے
کی کوشش کرنے والوں کے خلاف قانونی ایکشن بھی ہوتا ہے۔ تین روز قبل چار نوجوانوں نے بھیس بدل کر پیلی رنگ کی بس کا کارڈ بوڈ پہنا اور شاہراہ پر دیگر گاڑیوں کے ساتھ چلنے لگے پھر وہ دائیں ہاتھ پر گھومے اور سڑک پار کرلی۔ پل پر گشت کرنے والے اہلکاروں نے جب یہ منظر دیکھا تو نوجوانوں کو حراست میں لیا جبکہ سڑک پر چلنے والوں سے اس منظر کی ویڈیو بھی بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ماسکو ٹائمز کے مطابق ٹریفک جام میں پھنسی ایک مسافر خاتون نے تمام واقعے کی ویڈیو بنائی۔