اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

ایس پی طاہر داوڑ کی تدفین،حکومت نے اہم اعلان کردیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی) وفاقی کابینہ نے پولیس افسرطاہر خان داوڑ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ جمعرات کووزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کااجلاس ہوا جس میں پولیس افسرطاہر خان داوڑ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیرمملکت داخلہ کو طاہر داوڑ کے قتل کی فوری تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں افغان حکام نے ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی پاکستانی حکام کے حوالے کردیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے آفسر طاہر خان داوڑ کا جسد خاکی پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کیلئے افغانستان کے شہر جلال آباد سے طورخم بارڈر لایا گیا جہاں جسد خاکی وصول کرنے کے لیے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی اور صوبائی ترجمان اجمل وزیر موجود تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق ابتدائی طور پر افغان حکام نے ایس پی طاہر خان داوڑ کا جسد خاکی پاکستانی حکام کو دینے سے انکار کردیا تھا تاہم حکومتی وفد کی جانب سے افغان حکام سے مذاکرات کے بعد طاہر خان کی میت طورخم بارڈر پر پاکستان کے حوالے کی گئی جس کے بعد پولیس ٹیم میت کو لے کر لنڈی کوتل روانہ کی گئی دوسری جانب خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ شہید طاہر داوڑ کی نماز جنازہ اور تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ نے پولیس افسرطاہر خان داوڑ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ جمعرات کووزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کااجلاس ہوا جس میں پولیس افسرطاہر خان داوڑ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی ۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…