پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

انتخابی دھاندلی کے لئے اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی ثابت ہوگئی، عمران خان

datetime 18  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی اب تک کی سماعت کے بعد یہ بات سامنے آچکی ہے کہ دھاندلی کے لئے اضافی بیلٹ پیپرز چھاپے گئے جب کہ وی آئی پی حلقوں میں زیادہ بیلٹ پیپرز بھیجے گئے۔جوڈیشل کمیشن کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ کی حکمت عملی ٹھیک جارہی ہے اور اسی حکمت عملی کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کو سمجھ نہیں آرہا کہ کمیشن میں کیا ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن میں تحریک انصاف حکمت عملی کے تحت کچھ گواہوں کو بلائے گی اور کچھ کونہیں جب کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ وی آئی پی حلقوں جیسے حمزہ شہبازشریف اورکیپٹن(ر)صفدر جیسے لوگوں کے حلقے میں اضافی بیلٹ پیپرز بھیجے گئے۔چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلی کے لئے بعض حلقوں میں ایک لاکھ سے زائد بیلٹ پیپرز پہنچائے گئے تاہم آئندہ سماعت کے دوران ایک کے بعد دوسری قسط سامنے آئے گی اور جو بھی نتیجہ آئے گا اس سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…