پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

اُن کو باتھ روم بھی جانا ہوتا ہے۔۔ پی ٹی آئی کے وزیر فیصل واوڈا نے وزیراعظم عمران خان کے پارلیمنٹ نہ آنے کی ایسی حیران کن وجہ بیان کر دی کہ سب ہنس پڑے

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما و ممبر قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نےوزیراعظم عمران خان کی قومی اسمبلی سے غیر حاضری پر ان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں وعدہ کیا تھا وہ پارلیمنٹ میں آکر سوالات کے جواب دیا کرینگے، ان کا کہناتھا کہ میں سابقہ وزیراعظم کی

طرح نہیں بلکہ عوام کے سامنے جوابدہ رہوں گا۔ نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ کیا اس پارلیمنٹ میں پچھلی حکومت کو جوابدہ ہونا پڑیگا یا اس سے پچھلی حکومت کو جوابدہ ہونا ہو گایا اس حکومت کو ، موجودہ پارلیمنٹ اس حکومت کو جوابدہ رکھے گی، نفیسہ شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کے باہر آج ایشوز ڈسکس ہو رہے ہیں مجھے ایک فورم پر مدعو کیا گیا تھا وہاں مجھے بتایاگیا کہ پاکستان کی پوری سٹیل انڈسٹری اس وقت آخری ہچکیوں پر آگئی ہے، مجھے یہ بتایا گیا کہ این ایچ اے کے چیکس بائونس ہو رہے ہیں اور حکومت کے تمام امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں اور یہ لوگ آئے روز بازو چڑھا کر اپوزیشن کو دھمکیاں دے رہے ہیں، حکومتی کارکردگی کہاں ہے؟ان کا ایجنڈا کہاں ہے؟اس موقع پر پروگرام کے میزبان اور معروف اینکر کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ جب میاں صاحب مشکل میں آئیں گے تو پاکستان کی سٹیل انڈسٹری بھی پھر مشکل میں آئے گی ، تاہم فوری طورپر کاشف عباسی نے اپنی اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات میں نے ازراہ مذاق کی ہے جس پر نفیسہ شاہ نے محضوظ ہوتے ہوئے کہا کہ یہ اچھا مذاق ہے۔ کاشف عباسی نے پروگرام میں شریک وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے سوال کیا کہ نفیسہ شاہ کہہ رہی ہیں کہ حکومت سے ملک چل ہی نہیں رہا، کہا گئے عمران خان جو خود کہتے تھا کہ وہ ایک ماہ میں دو مرتبہ پارلیمنٹ میں آکر سوالوں کا جواب دونگا

جس سے پارلیمنٹ کی نئی روایت قائم ہو گی جس پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جو بندہ 18گھنٹے کام کرتا ہے اس کی یہ کیپیسٹی نہیں ہو سکتی ، اس نے کھانا بھی کھانا ہے ، باتھ روم بھی جانا ہے ۔ فیصل واوڈا کی اس وضاحت پر کاشف عباسی ہنس پڑے اور کہا کہ کیا یہ آپ کی لاجک ہے؟جس پر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ ان کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ باتھ روم تو جانا ہے مگر پارلیمنٹ نہیں جانا۔ نفیسہ شاہ کی اس بات پر کاشف عباسی نے فیصل واوڈا سے سوال کیا کہ شاید نفیسہ شاہ صحیح کہہ رہی ہیں اورٹھیک پوائنٹ آئوٹ کر رہی ہیں کہ عمران خان کا باتھ روم جانا پارلیمنٹ آنے سے زیادہ ضروری ہے۔ جس پر فیصل واوڈا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ قدرتی طور پر یہ بات صحیح ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…