اسلام آباد(سپیشل رپورٹ) ملک کے سب سے بڑے سافٹ وئیر ہاﺅس، اور ” بول “ میڈیا گروپ کی مرکزی کمپنی Axactنے نیویارک ٹائمز کی طرف سے شائع شدہ رپورٹ کو یکسر مسترد کر دیا ہے، اور ایک بیان میں کہا ہے کہ اخبار نے کمپنی کی ساکھ کو متاثر کرنے کیلئے حقائق کے برعکس رپورٹ شائع کی ہے۔ جس پر کمپنی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے اپنے وکلاءکے ذریعے نیویارک ٹائمز کو قانونی نوٹس ارسال کر دیا ہے۔ کمپنی اس طرح کے کسی غیر قانونی فعل میں ملوث نہیں ہے، اور نہ ہی ان ویب سائیٹس اور یونیورسٹیوں سے اسکا کوئی اشتراک ہے جن کا ذکر نیویارک ٹائمز نے کیا ہے