منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

قیمتیں نہیں بڑھنے دینگے۔۔۔!!! چیف جسٹس نے پورے پاکستان کی عوام کیلئے شانداراعلان کردیا، بڑی مصیبت ٹل گئی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) سپریم کورٹ نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سی ای او کی تقرری تک دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ روک دیا۔بدھ کوسپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دواؤں کی قیمتوں میں اضافے پر از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت دوا ساز کمپنیوں

کے وکیل مخدوم علی خان نے عدالت کو بتایا کہ حکومت اور دوا ساز کمپنیوں میں اتفاق رائے ہو چکا ہے، ڈالر کی قیمت میں اضافے سے قیمتوں پر فرق پڑے گا تاہم حکومتی نوٹیفکیشن تک دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ دواؤں کی قیمتوں کے لیے ڈریپ اپنی سفارشات آئندہ ہفتے کابینہ کو بھجوائے گی، کابینہ کے فیصلے کے بعد دواؤں کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔اس موقع پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ نوٹیفکیشن جاری ہونے تک دواؤں کی قیمتیں منجمد رہیں گی۔عدالت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا مستقل سی ای او تعینات نہ ہونے پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ عدالت کے حکم پر تعیناتی کیوں نہیں ہوئی؟۔عدالت نے سیکریٹری صحت کو ڈریپ سی ای او کی سمری تیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری دو دن میں سمری بھجوائیں اور مجاز اتھارٹی15 دن میں سمری پر فیصلہ کرے۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ سیکریٹری صحت دو دن میں سی ای او کے تقرر کی سمری تیار کریں گے، جب تک حکومتی نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوتا دواؤں کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…