ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

طب مفرد اعضاء طریقہ علاج کے تحت مختلف بیماریوں کا علاج بڑی کامیابی سے کیا جا رہا ہے : حکماء

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی)طب مفرداعضاء (علاج با لغذاء) طریقہ علاج واضح کرتا ہے ایک وقت میں مرض ہمیشہ ایک عضو رئیسہ کے خلیوں میں ہوتا ہے جبکہ باقی اعضاء رئیسہ کے خلیات میں اس کے اثرات ہوتے ہیں ، علاج بھی اسی بیمار عضوء کا ہونا چاہیے یاد رہے عضوء رئیسہ تین ہیں ۔

جن میں دل ، دماغ اور جگر شامل ہیں ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ حکماء محاذ پاکستان کے مرکزی نائب سرپرست حکیم حاجی عبدالکریم بھٹی نے شفاء خانہ حاجی عبدالکریم بھٹی نزد حبیب ہائی سکول و رادھا رام میں پاکستان طبی کانفرنس کے انچارج شعبہ تعلقات عامہ حکیم محمد افضل میو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کامیاب علاج کے لیے بیک وقت تین طریقے اپنانے ہوتے ہیں پہلا یہ کہ علاج بالتدبیر کیا جائے یعنی جسمانی اور نفسیاتی طور پر مناسب ماحول مہیا کیا جائے دوسرا یہ کہ موافق غذا سے بیمار عضوء رئیس کی نشو و نما کی جائے تیسرا یہ کہ موافق مفرد ات اور مرکبات سے بیمار عضوء رئیس کی حالت تسکین کو حالت تحریک میں لا کر صحت بحال کی جائے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ طب مفرد اعضاء طریقہ علاج کے تحت تمام بیماریوں کا علاج بڑی کامیابی سے کیا جا رہا ہے ۔ان بیماریوں میں پیراسٹیٹ گلینڈز ، بواسیر، خونی پیشاب ، شوگر ، سوکڑا ، جوڑوں کا درد ، جوڑوں کا پتھرا جانا ، گنٹھیا، نقرس ، عرق النساء ، الرجی ، چنبل ، برص ، رسولیاں، موٹاپا، بال گرنا، بلڈ پریشر ، یرقان اور دیگر امراض شامل ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…