اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت اقتصادی تبدیلی کا ہدف حاصل کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے امداد حاصل کرنے کی خواہاں ہے ٗکس چیز پر زیادہ پیسے خرچ کئے جائیں گے؟وزیر خزانہ اسد عمر کاحیرت انگیزانکشاف،اعلامیہ جاری

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ اسد عمرنے کہا ہے کہ حکومت اقتصادی تبدیلی کا ہدف حاصل کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے امداد حاصل کرنے کی خواہاں ہے۔منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا دوسرا دور مکمل ہوگیا اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے

آئی ایم ایف سے پالیسی سطح کے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیرِ خزانہ کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے آئی ایم ایف کے ساتھ ملکی معیشت کے مختلف شعبوں کے تخمینہ جات پر تبادلہ خیال کیا، وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف ٹیم کو ملکی معیشت کے حوالے سے حکومتی ویژن سمیت ملکی معیشت میں عدم توازن دور کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔آئی ایم ایف کے وفد سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ موجودہ حکومت جامع اصلاحات کا ایجنڈا لے کر اقتدار میں آئی ہے، ہم ملک کے غریب اور پسماندہ طبقے کے تحفظ و بہتری اور اسٹرکچرل اور ادارہ جاتی اصلاحات پر عمل درآمد کا پختہ عزم رکھتے ہیں، اسٹرکچرل اور گورننس ریفارمز کے ذریعے ملکی مقامی صنعت کی بحالی و برآمدی شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ حکومت اقتصادی تبدیلی کا ہدف حاصل کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے امداد حاصل کرنے کی خواہاں ہے، سماجی تحفظ، انسانی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے زیادہ پیسے خرچ کیے جائیں گے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…