اسلام آباد(آن لائن)مختلف سرکاری ایجنسیوں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کو اپنی نقل و حرکت اور دیگر سیاسی سرگرمیوں کو محدود کرنے کا کہتے ہوئے سیکیورٹی کو مزید بڑھانے کے لئے کہہ دیا گیا ہے آن لائن کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے گزشتہ دنوں جو ملک بھر کے دینی مدرسوں کے بارے میں بیان دیا تھا اس بیان کی وجہ سے ملک بھر کے علمائے کرام‘ مذہبی رہنماﺅں کے ساتھ ساتھ دینی مدرسوں میں زیر تعلیم طلباءنے اشتعال پایا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان حالات کے پیش نظر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرتے ہوئے انہیں عوامی اجتماعات میں شرکت کو محتاط رہیں۔ یہ عمل قابل ذکر ہے کہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر اور سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی کو شان رسالت اور علمائے کرام کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے پر مذہبی تنظیموں کی طرف سے اشتعال پھیلنے کے بعد ان دونوں رہنماﺅں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا
مزید پڑھئے:ایک نومسلم لڑکی کی داستاں جس نے اسلام کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردیا
اس لئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کے بارے میں ان کے حالیہ بیان کی وجہ سے ملک بھر کے علمائے کرام اور مذہبی رہنماﺅں نے جو ان کے خلاف بیانات کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ان بیانات کی وجہ سے عوام اور مختلف مدرسوں کے طلباءنے اشتعال پایا جاتا ہے اس لئے وہ اپنی نقل و حرکت کو محدود کرتے ہوئے عوامی اجتماعات میں بھی جانے سے گریز کریں۔