اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے بجلی کے شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے اور لائن لاسز میں کمی کے لئے سرمایہ کاری بڑھانے کی کوششیں تیز کر دیں۔ وزارت پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق بجلی کے شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام میں اصلاحات کی جائیں گی اور اس سلسلہ میں فوری فوری طور پر
90 کروڑ ڈالر کی۔ اس شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ لائن لاسز میں کمی لا کر بجلی کے شعبے کو درپیش مسائل ختم کئے جائیں اور صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکے اس سلسلے میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کے لئے بھی سرمایہ کاروں کو خصوصی سہولیات فراہم کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔