بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

وزیراعظم نے بینظیر ائیرپورٹ کی بحالی، اپ گریڈیشن کا افتتاح کر دیا

datetime 18  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد( نیوزڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کر دیا ، پینتالیس کروڑ کی لاگت سے ائیر پورٹ بحالی منصوبہ چھ ماہ میں مکمل ہوا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی ، اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف سمیت تقریب میں شریک دیگر افراد نے دعا کی۔ مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم نے وزیر اعظم نواز شریف کو بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ائیر پورٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ منصوبے کے تحت مسافروں کے لیے کاونٹرز کی تعداد میں اضافے کے ساتھ بین الاقوامی روانگی کے لیے علیحدہ عمارت اور فاسٹ ٹریک کاو¿نٹرز بھی بنائے گئے ہیں۔ ائیرپورٹ پر پہلی بار وائی فائی سٹسم نصب کیا گیا ہے۔ پارکنگ ایریا میں توسیع کر کے گنجائش میں اضافہ کے علاوہ ائیر پورٹ ملازمین کے لیے الگ پارکنگ ایریا بنایا گیا ہے جبکہ ایک ہزار گاڑیوں اور 4 ہزار موٹر سائیکلوں کے لیے علیحدہ جگہ بنائی ہے۔ منصوبہ 45 کروڑ کی لاگت سے 6 مہینوں میں مکمل ہوا ، سیکیورٹی کے لیے دیواروں کو 12 فٹ اونچا کر دیا گیا ہے۔ –

مزید پڑھئے:دماغ کے 14راز جو آ پ نہیں جانتے

 



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…