پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

جب تک عدالتوں میں انصاف بکتا رہے گا دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، شہبازشریف

datetime 18  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک عدالتوں میں انصاف بکتا رہے گا دہشت گردی ختم نہیں ہوگی۔ انصاف کے لیے قوم کی نظریں پولیس فورس کی جانب ہیں، قانون کی حکمرانی ہو تو پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔سہالہ پولیس ٹریننگ کالج میں فارغ التحصیل ہونے والے سب انسپکٹرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انصاف کے لیے قوم کی نظریں پولیس فورس کی جانب ہیں۔ پولیس کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے،ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، انہوں نے کہا کہ دشمن کی مکمل شکست اور تباہی اس وقت ہوگی جب بندوق کی گولی کے ساتھ ساتھ انصاف کی گولی چلے گی، صرف تھانوں اور کچہری میں ہی نہیں بلکہ سیاسی اور سماجی انصاف کے مربوط نظام تک ہم کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انصاف کی بلا امتیاز فراہمی میں پولیس کا اہم کردار ہے ، آج کی تقریب تھانا کلچر کو بدلنے کی جانب اہم قدم ہے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی ہو تو پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔سہالہ ٹریننگ کالج سے 408 سب انسپکٹر فارغ التحصیل ہوئے ، تربیت مکمل کرنے والوں میں 76 خواتین بھی شامل ہیں۔ نشانہ بازی میں بہترین کارکردگی پر محمد یونس کو اعزازی شیلڈ دی گئی ، مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا انعام سمیرا لطیف کو دیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹریننگ مکمل کرنے والے افسران میں انعامات تقسیم کئے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…