اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے سولہ مئی 2015 کے ڈرون حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حملوں سے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن متاثر ہو رہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان خلیل اللہ نے ایک بیان میں سولہ مئی کو ہونے والے ڈرون حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ہونے والے اس حملہ میں کئی افراد جاں بحق ہوئے۔ پاکستان ان حملوں کو اپنے استحکام اور جغرافیائی سالمیت کی خلاف ورزی سمجھتا ہے ، ضرب عضب کے دوران اس طرح کے ڈرون حملے عدم اعتماد پیدا کرتے ہیں۔ ڈرون حملوں سے دہشتگردی کے خلاف کیے جانے والے اقدامات متاثر ہو رہے ہیں۔ علاقے میں ضرب عضب آپریشن کامیابی سے جاری ہے ، ڈرون حملوں کو فوری بند کیا جانا چاہئے۔
مزید پڑھئے:انسا نوں کی بجائے سانپوں سے مساج کروا کے درد دور کر نے کا انوکھا طریقہ!