اسلام آباد (نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی سینئر خاتون رہنما زہرہ شاہد کے قتل کی پہلی برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ زہرہ شاہد نے دھاندلی کے خلاف سب سے پہلے آواز اٹھائی ہے ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے،پیر کے روز عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ زہرہ شاہد کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ دھاندلی کے خلاف مظاہرہ کرنے کے بعد واپس گھر جارہی تھی ،زہرہ شاہد ایک باہمت اور جمہوریت پسند خاتون تھیں انہوں نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا اور ظلم کے خلاف آوازکو بلند کیا ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یارکھا جائے گا ۔