پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تمباکو نوشی کی عادت چھوڑنے کے بعد امراض قلب اور فالج کا خطرہ کم کرنے کیلئے 15 سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے : طبی تحقیق

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) تمباکو نوشی کی عادت چھوڑنے کے بعد بھی امراض قلب اور فالج کا خطرہ کم ہونے کے لیے 15 سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ وینڈربلٹ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی تحقیق کے دوران 9 ہزار کے قریب افراد کے 50 سال تک کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا اور معلوم ہوا کہ تمباکو نویش کے عادی افراد کے دلوں کو نکوٹین

تمباکو اور دیگر کیمیکلز سے ہونے والے نقصان سے نجات پانے کے لیے ایک دہائی سے زائد عرصہ درکار ہوتا ہے۔ تمباکو نوشی چھوڑنے کے 12مددگار طریقے اس سے قبل ماضی میں طبی تحقیقی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ تمباکو نوشی ترک کرنے 5 سال کے اندر فالج کا خطرہ ختم ہوجاتا ہے مگر اس نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ دورانیہ 15 سال کا ہے۔ تاہم محققین کا کہنا تھا کہ دل اور خون کی شریانیں تمباکو نوشی سے ہونے والے نقصان کو تیزی سے ریکور کرتے ہیں۔ امراض قلب دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات کی بڑی وجہ ہے جس میں ہر سال مختلف وجوہات جیسے موٹاپے، تناﺅ، ورزش نہ کرنا اور ناقص غذا کے نتیجے میں اضافہ ہورہا ہے۔ محققین کے مطابق تمباکو نوشی ترک کرنے کے 16 سال بعد جاکر امراض قلب اور فالج کا خطرہ اس عادت سے زندگی بھر دور رہنے والوں کے برابر آتا ہے۔ تاہم تمباکو نوشی چھوڑنے سے ہارٹ اٹیک اور خون کی شریانوں کے دیگر امراض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، یہاں تک کہ تمباکو نوشی کو چھوڑنے کے محض 20 منٹ بعد ہی اس فرد کی دھڑکن اور بلڈ پریشر معمول کی سطح پر آجاتا ہے۔ تمباکو نوشی ترک کرنے کے حیرت انگیز اثرات بارہ گھنٹے بعد خون میں کاربن مونوآکسائیڈ کی سطح گر جاتی ہے، ایک ہفتے بعد ہارٹ اٹیک کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہوجاتا ہے، تاہم امراض قلب کا خطرہ برقرار رہتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کانفرنس میں آئندہ ہفتے پیش کیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…