جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

سیکریٹریٹ کمپلیکس میں رات گئے چیتا داخل، ویڈیو وائرل

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اترپردیش(مانیٹرنگ ڈیسک) گجرات کے ریڈزون میں رات گئے داخل ہونے والے چیتے نے سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوادیں۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی رات گجرات کے سیکریٹریٹ انکلیو میں رات گئے چیتا داخل ہوا جس کی ویڈیو حساس علاقے میں لگائے جانے والے سی سی ٹی وی میں محفوظ ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیتا زمین اور دروازے کے درمیان خالی جگہ سے داخل ہوا، سیکیورٹی اہلکاروں نے پیر کی صبح سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھیں تو اُس کی تلاش شروع کردی اور اراکین اسمبلی سے محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیکریٹریٹ کمپلیکس میں انوکھے انداز سے داخل ہونے پر حکام نے چیتے کو پُراسرار مخلوق قرار دیا کیونکہ اُن کا خیال ہے جانور اس طرح داخل ہو ہی نہیں سکتا۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ علاقے میں جنگلی جانور موجود نہیں اس لیے چیتے کا داخل ہونا اُن کے لیے حیران کُن ہے۔ جنگلی چیتے کی تلاش کے لیے سیکریٹریٹ کمپلیکس اور اطراف میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں خصوصی کمانڈو دستے بھی شامل ہوئے مگر انہیں 24 گھنٹوں تک تو کامیابی نہ مل سکی بعد ازاں منگل کے روز اہلکاروں نے چیتے کو تلاش کر کے ہلاک کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…