ماسکو(آئی این پی/شِنہوا) روس چاند پر تحقیق کے اپنے پروگرام کیلئے چاند کی سطح پر طویل المیعاد اڈا بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔تاکہ وہ روبوٹ اوتار کی مدد سے سیٹلائٹ کا مطالعہ کر سکے۔روس کے راس کاس موس سربراہ ڈیمی ٹرائی روگوزن کا کہنا ہے کہ یہ قدرتی طور پر طویل المعیاد اڈا بنانے کے متعلق ہے۔لیکن بنیادی طور پر اس کا مقصد
روبوٹ سسٹم تک رسائی حاصل کرنا ہے۔جو کہ چاند کی سطح پر ہمارے مشن کو مکمل کریگا۔ روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس پہلی بار2030تک چاند کی سطح پر خلاء باز اتارنے کا پروگرام بنا رہا ہے ۔تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس کام میں کتنی پیش رفت ہو چکی ہے اور چاند پر ایک مکمل اڈا بنانے میں کتنا وقت لگے گا۔