پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

بھٹو کو پھانسی کے خلاف ریفرنس کی فوری سماعت کی جائے، آصف زرداری

datetime 18  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا باد(نیوز ڈیسک)سابق صدر ا صف علی زرداری نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شہیدذوالفقارعلی بھٹوکوپھانسی کی سزاکے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کی جائے جو کہ 4 سال قبل سپریم کورٹ میں دائر کیا گیا تھا، پیپلزپارٹی سیاسی مخالفین کے خلاف انتقام اورتشدد چاہے وہ کسی جگہ پربھی ہوسخت مذمت کرتی ہے،مصرکے سابق صدرمحمدمرسی اوران کے 100ساتھیوں کو موت کی سزاباعث تشویش ہے۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ مصربرادر ملک ہے اوراس کاسیاسی استحکام اورعوام کی فلاح پاکستانی عوام کے لیے نہایت اہم ہے اور پاکستانی عوام نہیں چاہتے کہ مصرغیرمستحکم ہو،اسی وجہ سے سابق صدرمرسی کوموت کی سزادیے جانے پرپارٹی سخت تشویش کا اظہار کرتی ہے، پیپلزپارٹی کے ترجمان سینیٹرفرحت اللہ بابرنے کہاکہ پیپلزپارٹی کویادہے کہ کس طرح سے اس کے بانی چیئرمین شہیدذوالفقارعلی بھٹو کا عدالتی قتل کیاگیاجس کے مضمرات اب تک پاکستان میں موجودہیں۔
اصف زرداری نے کہاکہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ سیاسی مخالفین کوجسمانی طورپرختم کرنے سے سیاسی مسائل ختم نہیں ہوتے بلکہ اس سے صرف سیاسی بحران پیدا ہوتا ہے، پیپلزپارٹی ایک مرتبہ پھر یہ مطالبہ کرتی ہے کہ شہیدذوالفقارعلی بھٹوکوپھانسی کی سزاکے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کی جائے،پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ اس مقدمے کی سماعت کی جائے اورجلداس کافیصلہ دیا جائے۔ادھرال پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کے 15رکنی وفدنے زرداری ہاؤس اسلام اباد میں اصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں ٹیکسٹائل انڈسٹریز کے متعلق امورپربات چیت کی گئی۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…