بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

محمدبن سلمان سے ملاقات کے بعدجمال خاشقجی کے بیٹے پھرمنظر عام پر آگئے،سعودی حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)صحافی جمال خاشقجی کے بیٹوں نے سعودی حکومت سے اپنی والد کی لاش حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں جنت البقیع میں دفنانا چاہتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے (سی این این) کو انٹرویو دیتے ہوئے

سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بیٹوں نے سعودی حکومت سے اپنے والد کی لاش حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں مدینہ منورہ کے قبرستان جنت البقیع میں دفنانا چاہتے ہیں۔صلاح خاشقجی نے کہا کہ والد کی لاش کے حوالے سے سعودی حکام سے بات ہوئی ہے، امید ہے جلد ہی ایسا ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے جانے سے قبل محمد بن سلمان سے ہاتھ ملانے کو غلط رنگ دیا گیا اور میڈیا پر اس حوالے سے مختلف طرح کی خبریں چلائی گئیں، کچھ لوگ میرے والد کی موت پر سیاست کررہے ہیں تاہم سعودی کنگ نے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی ہے۔عبداللہ خاشقجی نے امید ظاہر کی کہ ان کے والد کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ تکلیف دہ نہیں رہا ہوگا، اور ان کی موت جلد ہی واقع ہوئی ہوگی جب کہ والد کے قتل ہونے کے حوالے سے غیریقینی صورتحال کی وجہ سے ہم چند ہفتے شدید اذیت میں مبتلا رہے۔واضح رہے سعودی حکومت نے صحافی کے ترکی میں سعودی قونصل خانے میں قتل کی تصدیق کردی لیکن ترکی کی جانب سے مطالبے کے باوجود صحافی کی لاش سے متعلق تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…