کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتا چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام نظر آرہا ہے اور ڈالر 9 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 132 روپے 45 پیسے کا ہوگیاہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 60 پیسے مہنگا ہوا ہے اور 132 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 131.50 پیسے ہے۔