امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آپ زمین سے معدوم ہوجانے والی نسل ڈائنو سار کا سر کھانا چاہتے ہیں؟ سننے میں تو یہ بہت عجیب سا لگتا ہے تاہم یہ بہت آسان ہے۔ ڈائنو سار کے سر جنہیں لوگ بہت شوق سے کھا رہے ہیں دراصل کیک ہیں جنہیں ایک چینی نژاد امریکی شیف نے تیار کیا ہے۔ مے لن میجا
نامی یہ شیف نہ صرف ڈائنو سار بلکہ دیگر جانوروں کی شکل کے کیکس بھی بناتی ہے جو ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوجاتے ہیں۔ ان کیکس کو بغیر کسی سانچے کے ہاتھ سے بنایا جاتا ہے۔ سب سے بڑا کیک ڈائنو سار کے سر جیسا ہے جس کی تیاری میں 60 گھنٹے لگتے ہیں۔ کیا آپ یہ کیک کھانا چاہیں گے؟