جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پیرس : 700چوریاں کرنے والی72سالہ بوڑھی خاتون گرفتار

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(آئی این پی)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دکانوں اور تجارتی مراکز میں 700 چوریاں کرنے والی 72سالہ بوڑھی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا،خاتون کے گھر کی تلاشی لیے جانے کے بعد وہاں سے ایک ہزار سے زائد اشیا اور 40 ہزار یورو کی رقم برآمد کرلی گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابقفرانس کے دارالحکومت پیرس میں دکانوں اور تجارتی مراکز میں 700 چوریاں کرنے

والی بوڑھی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ پیرس میں ایک 72 سالہ خاتون کو حراست میں لیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے مشتبہ طور پر دکانوں اور تجارتی مراکز میں 700 چوریاں کی ہیں۔بوڑھی خاتون کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب پیرس میں موجود ایک لکڑی کے کھلونوں کی دکان کی ذمہ دار خاتون نے ان کے خلاف رپورٹ درج کرائی۔رپورٹ کے بعد ہونے والی تحقیقات کے ذریعے علاقے میں سکونت پذیر ایک 72 سالہ خاتون تک پہنچا گیا جس نے رواں سال جون کے بعد سے مختلف اشیا بالخصوص کھلونوں کی فروخت کے 957 اشتہارات پوسٹ کیے تھے۔اشتہارات میں دعوی کیا گیا تھا کہ یہ تمام اشیا نئی اور اپنے اصل غلاف میں موجود ہیں، بوڑھی خاتون کو پیر کے روز حراست میں لیا گیا۔پولیس کے مطابق عمر رسیدہ خاتون نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے انٹرنیٹ پر فروخت کے لیے پیش کی جانے والی اشیا کو سستی اور کاہلی کے سبب چوری کیا تھا.خاتون کے گھر کی تلاشی لیے جانے کے بعد وہاں سے ایک ہزار سے زائد اشیا اور 40 ہزار یورو کی رقم برآمد کرلی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…