بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

شام کے الرکبان پناہ گزین کیمپ میں کئی ماہ بعد امدادی کارکن داخل ہوگئے

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(این این آئی)اقوام متحدہ کے مندوبین کے مطابق شامی حکومت کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد ہلال احمر کے امدادی کارکن پہلی بار اردن کی سرحد پرقائم الرکبان پناہ گزین کیمپ میں امدادی سامان کے ساتھ داخل ہوئے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ رواں سال جنوری

کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ محاصرہ زدہ پناہ گزین کیمپ الرکبان میں امدادی کارکنوں اور خوراک کا سامان لے جانے کی سرکاری سطح پر اجازت دی گئی ہے۔دمشق میں اقوام متحدہ کے انسانی شعبے کی رابطہ کار فدویٰ بارود نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ شامی ہلال احمر کے امدادی رضاکاروں کے ذریعے امدادی قافلہ الرکبان پناہ گزین کیمپ میں داخل ہوا ہے۔ان کا کہناتھا کہ امدادی قافلے میں خوراک اور دیگر ضروری سامان سے لدے 78 ٹرک کل اتوار کو کیمپ میں داخل ہوئے۔ اس کیمپ میں ہزاروں شامی پناہ گزین کئی سو کلو میٹر کا صحرائی سفر کرکے وہاں پہنچے ہیں، مگر کیمپ میں امدادی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر تھیں اور کیمپ میں آنے والے افراد بیماریوں اور بھوک کی وجہ سے مرنے لگے تھے۔قبل ازیں شامی ہلال احمر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بھی کہا گیاہے کہ اقوام متحدہ کے اشتراک سے ایک امدادی قافلہ الرکبان کیمپ کے لیے روانہ کیا جا رہا ہے۔ اس قافلے کے کیمپ تک پہنچنے میں تین سے چار دن لگ سکتے ہیں۔ قافلے کے ذریعے الرکبان پناہ گزین کیمپ میں موجود 50 ہزار شامی شہریوں کے لیے خوراک، ادویات اور دیگر سامان لے جایا گیا ہے۔خیال رہے کہ اردن کے بجائے الرکبان پناہ گزین کیمپ تک شام کے اندر سے یہ پہلا امدادی قافلہ وہاں پہنچا ہے۔ اس سے قبل اس کیمپ میں محدود پیمانے پر ہونے والی امدادی سرگرمیاں اردن کی طرف سے کی جاتی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…