وزیراعظم نوازشریف سے کوئی اختلاف نہیں ،چوہدری نثار

17  مئی‬‮  2015

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری ثنار علی خان نے پاکستان میں داعش کی موجوگی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر صورت میں ملک میں امن و امان کو بحال کیا جائے گا .دہشتگردوں کو شکست دینے کےلئے اپنی صفوں میں اتحاد قائم کر نا تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے . وزیر اعظم نواز شریف سے کسی قسم کے کوئی اختلافا ت نہیں .بیماری کے باعث کراچی نہیں جا سکا ۔ایک انٹرویو میں ملک میں داعش کی موجودگی کے حوالے سے بار بار میڈیا میں آنے والی خبروں پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہریوں کو خوف ہراس میں مبتلا کرنے والے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے .یہ پوری قوم اور سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں اور دہشت گردوی کو شکست دیں۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف شروع کئے جانے والے آپریشن کے بعد ملک میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کے اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان کسی قسم کے اختلافات موجود نہیں ہیں۔سانحہ صفورہ گوٹھ کے موقع پر کراچی میں وزیراعظم کی آمد اور وزیرداخلہ کی غیر موجودگی پر اٹھائے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بیماری کے باعث وہ کراچی نہیں آسکے تھے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…