واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف کا وفد بیل آؤٹ پیکیج کے معاملے پر پاکستانی حکام سے مذاکرات کے لیے 7 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔ ترجمان آئی ایم ایف گیری رائس کا کہنا ہے کہ وفد آئی ایم ایف بیل آؤٹ پروگرام کے لیے پاکستان کی درخواست پر مذاکرات کرے گا۔ گیری رائس نے
کہا کہ اسٹاف لیول معاہدےکو مزید غور کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کو بھیجا جائے گا تاہم ترجمان آئی ایم ایف نے پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدے کا ٹائم ٹیبل نہیں بتایا۔ خیال رہے کہ پاکستان نے اکتوبر میں انڈونیشیا میں آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پروگرام کی درخواست کی تھی۔