جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

آنجہانی سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ کی اشیا نیلامی کے لیے پیش کردی گئیں

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی معروف آنجہانی سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ کی اشیا نیلامی کے لیے پیش کردی گئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں معروف آنجہانی سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ کی اشیا نیلامی کے لیے پیش کردی گئی ہیں جن میں اسٹیفن ہاکنگ کے تھیسز سے لے کر وہیل چیئر سمیت بائیس اشیا شامل ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اسٹیفن ہاکنگ کی اشیا کی نیلامی آٹھ نومبر تک

آن لائن جاری رہے گی۔ اس موقع پر اسٹیفن ہاکنگ کی بیٹی کا کہنا تھا کہ معروف سائنس دان کی اشیاء کی نیلامی ان کے پرستاروں کے لیے ایک سنہری موقع ہے جس کو خرید کر وہ ان کے والد کی غیرمعمولی زندگی میں استعمال کی گئی اشیاء ایک نشانی کے طور پر رکھ سکیں گے۔ اسٹیفن ہاکنگ کی ان سائنسی دستاویزات کی قیمت 130000 سے 195000 امریکی ڈالر ہے اور ان کی سائنسی طرز پر بنائی گئی وہیل چیئر جو نیلامی کا حصہ بنی ہے اس کی قیمت 10000 سے 15000 پاؤنڈ تک رکھی گئی ہے۔ متعدد کائناتوں کی موجودگی سے متعلق اسٹیفن ہاکنگ کی آخری تحقیق واضح رہے کہ رواں سال 14 مارچ کو معروف سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ 76 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے وہ طویل عرصے سے معذوری کا شکار تھے۔ ہاکنگ کو آئن اسٹائن کے بعد پچھلی صدی کا سب سے بڑا سائنس دان قرار دیا جاتا ہے۔ ان کا مخصوص شعبہ بلیک ہولز اور تھیوریٹیکل کاسمولوجی (کونیات) ہے۔ اسٹیفن کی کتاب ’وقت کی مختصر تاریخ‘ بریف ہسٹری آف ٹائم سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…