ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے رواں مالی سال کے بجٹ خسارے میں گذشتہ نو ماہ میں مجموعی طور پر13 ارب ڈالرز ( 49 ارب سعودی ریال) کمی واقع ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر مملکت کی کل آمدن 663.113 سعودی ریال
رہی ہے اور گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں آمدن میں 47 فی صد اضافہ ہوا ہے۔تیسری سہ ماہی کے اختتام پر سعودی عرب کی غیر تیل آمدن211.05 ارب ریال رہی ہے۔اس طرح اس میں گذشتہ مالی سال کے پہلے نوماہ کے مقابلے میں 48 فی صد اضافہ ہوا ہے۔