اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)توہین رسالت کیس میں بری ہونیوالی آسیہ بی بی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے ۔گزشتہ رات وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو پرامن رہنے کی ہدایت کی ۔جبکہ آج چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ جس بنچ نے آسیہ بی بی کا فیصلہ دیا وہ بھی کم عاشق رسول ﷺ نہیں ہے ۔
کچھ جج صاحبان تو بیٹھے درود پاک ہی پڑھتے رہتے ہیں۔نبی کریم ﷺ پر ایمان کے بغیر دین مکمل نہیں ہوتا، ہم نے اللہ تعالیٰ کو نبی کریمﷺ کے ذریعے پہچانا۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ لوگوں کو ہمارا فیصلہ پڑھناچاہیے،کسی کےخلاف ثبوت نہ ہوں توکیسے سزا دے دی جائے؟