اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا، ایک ساتھ فی لِٹر پٹرول کی قیمت میں 5روپے اضافہ، ڈیزل 6روپے 37پیسے مہنگا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اوگرا کی سفارش پر پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیاہے،وزارت خزانہ کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری دیتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں5روپے فی لٹر، ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 37پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں
6روپے 48پیسے اضافہ کردیا گیا ہے،مٹی کاتیل 3روپے فی لٹر مہنگا کیا گیاہے۔ پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 97روپے 83پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 112روپے 94پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 86روپے 50پیسے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 82روپے 44پیسے ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 13روپے اضافے کی سفارش کی تھی جبکہ اس سفارش میں پٹرول 9روپے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔