پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

صحافیوں اور میڈیا ہاﺅسز کو خریدنے کاسکینڈل منظر عام پر آ گیا

datetime 17  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے صحافیوں اور میڈیا ہاﺅسز کو خریدنے کا ایک نیا سکینڈل سامنے آ گیا ہے ۔ آڈٹ رپورٹ میں یہ انکشاف ہو اہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات نے گزشتہ سال صحافیوں میں 308 ملین روپے تقسیم کئے ہیں ۔ آڈٹ رپورٹ کے حوالے سے سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمد اعظم اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید اور پی آئی او راﺅ تحسین سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے اس کی تردید نہیںکی ۔ آڈیٹر جنرل نے آڈٹ رپورٹ کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات نے قومی خزانے سے 308 ملین روپے اس طرح تقسیم کئے ہیں جیسے وہ خود ہی ملک کے سربراہ ہوں ۔ متعلقہ وزارت نے 308 ملین تقسیم کرنے کے لئے چند ایڈواٹائزنگ ایجنسیوں کو استعمال کیا ہے اور ان ایجنسیوں کے ذریعے سے یہ پیسے تقسیم کئے گئے ہیں ۔ 308 ملین دیتے وقت وزارت خزانہ کی طرف سے بنائے گئے مالی قواعدو ضوابط کی بھی خلاف ورزی کی گئی ہے

مزید پڑھیے:” بائیک مشین“ برقی آلات کا بہترین متبادل

۔آڈیٹر جنرل نے صدر پاکستان کو کہا ہے کہ اس پورے معاملے کی تحقیقات کروائیں ۔ وزارت اطلاعات کے کرپٹ افسران کی نشاندہی کی جائے اور 308 ملین روپے کرپٹ افسران سے ریکور کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے جائیں ۔ آڈیٹرجنرل نے کہاہے کہ 308 ملین روپے کے اخراجات تقسیم کرتے ہوئے پی پی آر اے رولز کی بھی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…